تازہ ترینعلاقائی

راولپنڈی:سیاسی مخالفین کے پاس عوامی فلاح و بہبود کا کوئی ویژن نہیں ، محمد شاہد

rawalpindiراولپنڈی (ڈپٹی بیورو چیف ) سیاسی مخالفین کے پاس عوامی فلاح و بہبود کا کوئی ویژن نہیں ، اٹھائیس سال پنجاب میں اقتدار میں رہنے کے باوجود کینٹ کے عوام کو آج تک کوئی ریلیف نہ دے سکے۔ منتخب ہو کر عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کروں گا۔ ان خیالا ت کااظہار پیپلزپارٹی ضلع راولپنڈی کے سیکرٹری اطلاعات اور وارڈ 10سے امیدوار محمد شاہد نے پی وائی او اور پی ایس ایف کے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کارکن اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں اور پیپلزپارٹی کو کینٹ میں گراس روٹ لیول پر منظم اور مضبوط بنانے کے لئے میراساتھ دیں ، انہوں نے کینٹ میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے ، آنے والا وقت پیپلزپارٹی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button