تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:محرم الحرام کے سلسلہ میں تمام پولیس ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں

daska cityڈسکہ(نامہ نگار)محرام الحرام میں فول پروف سیکورٹی کے انتظام کرتے ہو ئے پولیس اہلکاروں،مقامی فلاحی تنظیموں اور رضا کاروں کوپابند کردیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار سٹی ایچ او انسپکٹر رانا ذوالفقار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈسکہ میں محرم الحرام میں امام بارگاہوں میں ہو نے والی صبح شام کی مجالس میں سیکورٹی کے لیئے ڈیوٹی دینے والے اہلکاروں کو پابند کردیا گیا جس میں کسی قسم کی بھی غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کریں گے انسپکٹر رانا ذوالفقار نے کہا کہ یوم عاشورجلوس ،مہندی امام قاسم رضا اور ماتمی جلوس غازی علمدار کے مواقع پر جلوس اپنے اپنے مقرر کردہ راستوں سے گذریں گے جن کے راستوں میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے اہلکاروں کو پابند کردیا گیا ہے تاکہ کسی بھی قسم کا کو ئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آسکے محرم الحرام کے سلسلہ میں تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں پولیس اہلکار جلوس کی نگرانی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button