تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:مذہبی و سیاسی رہنماؤں کی طرف سے امریکی ڈرون حملے کی شدید مذمت

hakeem ul mehsudبھائی پھیرو(نامہ نگار) ،مذہبی و سیاسی رہنماؤں کی طرف سے امریکی ڈرون حملے کی شدید مذمت۔حکمرانوں سے امریکہ سے سفارتی تعلقات توڑنے،نیٹو سپلائی بند کرنے اورڈرون مار گرانے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز امریکی ڈرون حملے کی مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی طرف سے شدید مذمت کی گئی۔تحریک تکمیل پاکستان کے صدرمیجر ،،ر،،حبیب الرحمان میو،جماعت اسلامی ضلع قصور کے نائب امیر سردار نور احمد ڈوگر،سیاسی رہنما چوہدری عرفان،اسلامی جمعیت طلباپتوکی کے رہنما احمد جمال،پاکستان محاسبہ کونسل کے چئیر مین رانا بلند اختر خاں اور دیگر نے گزشتہ روز امریکی ڈرون حملے میں طالبان رہنماؤں کی ہلاکت کی شدید مزمت کرتے کہا ہے کہ امریکہ نہیں چاہتا کہ پاکستان میں امن ہواس لیے یہ حملہ طالبان سے پاکستان کے مذاکرات کو سبور تاژ کرنے کیلیے کیا گیا۔ان رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ حکمرانوں کو امریکہ سے سفارتی تعلقات توڑلینے چاہیین،نیٹو سپلائی بند کرکے ڈرون مار گرانے چاہییں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button