شمالی وزیرستان(ڈیسک رپورٹر) حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد کالعدم تحریک طالبان کی مرکزی شوریٰ نے تنظیم کی سربراہی کے لئے خان سید عرف خالد سجنا کے نام پر اتفاق کرلیا ہے۔ شمالی وزیرستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی مرکزی شوریٰ کا اجلاس ہوا جس میں تنظیم کے نئے امیر کی تقرری اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا، تنظیم کی امارت کے لئے کالعدم تحریک طالبان سوات کے سربراہ ملا فضل اللہ ،کالعدم تحریک طالبان مہمند ایجنسی کے سربراہ عمر خالد خراسانی اور حکیم اللہ محسود کے انتہائی قریبی ساتھی خان سید عرف خالد سجنا کے ناموں پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران شوریٰ ارکان نے ملا فضل اللہ اور عمر خالد خراسانی سے ٹیلیفون پر طویل بات کی اور ان کے خیالات جانے، جس کے بعد شوریٰ نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے نئے سربراہ کے لئے خان سید عرف خالد سجنا کے نام پر اتفاق کرلیا ہے۔
You must be logged in to post a comment.