پاکستانتازہ ترین

امریکی سفیرکی دفتر خارجہ طلبی، ڈرون حملے پر شدید احتجاج

01B834FD-C3E4-477D-857F-A30B66A1EB02_mw1024_n_sاسلام آباد(بیوروچیف)پاکستان نے ڈرون حملے کے نتیجے میں حکم اللہ محسود کی ہلاکت پر امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکی سفیر رچرڈ اولسن کو دفتر خارجہ میں طلب کیا گیا اور امریکی حکومت کے لئے احتجاجی مراسلہ بھی ان کے حوالے کیا ہے، اس موقع پر سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ان سے ڈرون حملوں پر شدید الفاظ میں احتجاج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ،حکومت کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ مذاکرات کوجاری رکھنےکے عزم پر قائم ہے  اور امریکا کا شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ حکومت کے طالبان کے ساتھ مذاکرات پر منفی اثرات مرتب کرے گا، پاکستان نے ہمیشہ ڈرون حملوں کی مذمت کی ہے اور یہ معاملہ امریکا اور اقوام متحدہ کے سامنے اٹھاتا رہا ہے کیونکہ یہ پاکستان کی داخلی خودمختاری کے خلاف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  کوٹ ادو:سلطان کالونی محکمہ انہار کوٹ ادو میں کروڑوں کی کرپشن بدعنوانیوں کا چیرمین قومی احتساب بیورو نیب نے نوٹس لے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker