بین الاقوامیتازہ ترین

12سالہ ’’یورپین‘‘ بچی سکول ٹرپ کے دوران ماں بن گئی

ایمسٹرڈیم (ڈیسک رپورٹر ) 12سالہ ڈچ لڑکی نے سکول کے تفریحی دورہ کے دوران ایک بچی کو جنم دے دیا۔ مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہالینڈ کے شمالی علاقہ میں واقعہ شہر گرونینگن سے تعلق رکھنے والی یہ لڑکی دیگر کلاس فیلوز کے ساتھ ایک تفریحی دورہ پر تھی کہ وہاں اچانک اسے پیٹ میں شدید درد محسوس ہوا۔ درد کی شدت میں اضافہ پر ایک استاد نے ایمبولینس کو بلوا کر لڑکی کو ہسپتال بھجوا دیا، جہاں اس نے ایک بچی کو جنم دے دیا۔ لڑکی کو اس بات کا بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ وہ حاملہ ہے اور نہ ہی اسے نومولود کے والد کے بارے میں کچھ معلوم ہے۔ 12سالہ لڑکی کو بیٹی سمیت ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے اور وہ اپنے گھر جا چکی ہے۔ سرکاری فلاحی اداروں نے بچی اور اس کی بیٹی کی دیکھ بھال کا بیڑہ اٹھا لیا ہے اور پولیس کو بھی درخواست دے دی ہے، جس پر پولیس نے اس واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں کہ لڑکی کے ساتھ ایسا کس نے اور کس طرح ہوا؟۔ سماجی تنظیموں کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ لڑکی کو گھر میں ہی غیر محفوظ ماحول دستیاب ہو۔

یہ بھی پڑھیں  چونیاں:ڈراپ آؤٹ ختم کر کے داخلہ بڑھا کروزیراعلیٰ کے ویژن کو کامیاب بنائیں،کوثرپروین ڈی ای او

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker