تازہ ترینعلاقائی

مولانا محمد اسماعیل کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

کراچی (نامہ نگار) کراچی میں ابوالحسن اصفہانی روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے مولانا محمد اسماعیل کی نماز جنازہ ادا کردی گئی،اُن کی نماز جنازہ مدرسہ احسن العلوم میں ادا کی گئی، علاقے میں کشیدگی کے باعث کاروبار بند اور ٹریفک معطل ہے۔پولیس کے مطابق مولانا محمد اسماعیل کو آج صبح ابوالحسن اصفہانی روڈ پر اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنے گھر سے مدرسہ احسن العلوم جانے کیلئے نکلے تھے۔ان کی ہلاکت کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں اشتعال پھیل گیا اور مشتعل افراد نے بازار اود دکانیں بند کرادیں۔ ڈنڈا بردار افراد نے راشد منہاس روڈ پرمتعدد گاڑیوں کو آگ لگادی، جبکہ موتی محل کے پاس سی این جی پمپ پر کھڑی گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیئے۔

یہ بھی پڑھیں  سیرت النبی ؐسے نقطہ الفیل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker