اسلام آباد(بیوروچیف)الیکشن کمیشن نے پنجاب کو بلدیاتی انتخابات میں انتخابی نشانات کی تعداد 60 سے بڑھا کر 100 کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب نے بلدیاتی انتخابات کے قواعد میں 60 انتخابی نشانات شامل کئے ہیں۔الیکشن کمیشن نے پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ غیر جماعتی بنیادوں پر انتخابات کی وجہ سے 60 کے بجائے کم سے کم 100انتخابی نشانات رکھے جائیں۔