تازہ ترینکھیل

ون ڈے رینکنگ،سعید اجمل نمبر ون بالر اورمحمد حفیظ نمبر ون آل راؤنڈر قرار

saeed and hafeezدبئی (نمائندہ سپورتس)آئی سی سی کی تازہ ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کے سعید اجمل بالنگ میں نمبر ون بن گئے ہیں۔ آل راؤنڈرز میں محمد حفیظ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، جب کہ بھارت کے ویرات کوہلی بلے بازوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔بھارت اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے اختتام پر آئی سی سی نے تازہ رینکنگ جاری کردی ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں رنز کے انبار لگا کر بھارت کے ویرات کوہلی پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ دوسرے اور آسٹریلیا کے جارج بیلی تیسرے نمبر پر ہیں۔ نمبر نو پر موجود مصباح الحق ٹاپ ٹین میں شامل واحد پاکستانی بلے باز ہیں۔
جنوبی افریقہ کے خلاف بالنگ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر سعید اجمل نے ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔ ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن دوسرے اور بھارت کے رویندر جڈیجا تیسرے نمبر پر ہیں۔ دسویں نمبر پر موجود محمد حفیظ ٹاپ ٹین میں شامل دوسرے پاکستانی بالر ہیں، جب کہ آل راؤنڈر رینکنگ میں پاکستان کے محمد حفیظ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button