تازہ ترینکھیل

ایشین ہاکی چمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے چین کو5گول سے ہرادیا

hockeyکاکا گارا،جاپان(نمائندہ سپورٹس)ایشین چمپئنزٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں دفاعی چمپئن پاکستان ہاکی ٹیم کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے، گرین شرٹس نے دوسرے میچ میں چین کو پانچ ایک سے آوٹ کلاس کیا۔جاپان میں جاری ایونٹ میں پاکستان اور چین کا مقابلہ یکطرفہ ثابت ہو ا،پہلے ہاف میں پاکستان کوتین ایک کی برتری حاصل تھی ،دوسرے ہاف میں پاکستان نے مزیددوگول کئے،پاکستان کی جانب سے کپتان محمد عمران نے دو، حسیم خان ، دلبر حسین اور رضوان سینئر نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ پانچ نومبر کو پاکستان اور ملائیشیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button