پاکستانتازہ ترین

وفاقی کابینہ کے الوداعی اجلاس کا شیڈول تبدیل

ijlasاسلام آباد(بیوروچیف) وفاقی کابینہ کے الوداعی اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے اوراب یہ اجلاس 7 مارچ کو ہو گا جس میں وزیراعظم  آخری خطاب کریں گے  وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے وفاقی کابینہ کا الوداعی اجلاس 6 مارچ بروز بدھ طلب کیا تھا لیکن اس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے۔ کابینہ کے آخری اجلاس میں ملک کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں پری بجٹ سمری کی منظوری بھی دی جائے گی۔ وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔ اجلاس میں مختلف ممالک کے ساتھ معاہدوں سمیت 16 نکاتی ایجنڈے پر غور جبکہ بھارت سمیت دیگر ممالک کے ساتھ ویزہ پالیسی کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button