تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:شہریوں کی تفریح وصحت کیلئے کروڑوں روپے کی لاگت سے بنایا جانے والا خالد مقبول پارک تباہی کے دھانے پر

downloadبہاولنگر(رانا فیصل رحمن سے) بہاولنگر شہریوں کی تفریح و صحت کیلئے کروڑوں روپے کی لاگت سے بنایا جانے والا خالد مقبول پارک متعلقہ انتظا می اداروں کی عدم توجہ کے باعث تباہی کے دھانے پر پہنچ گیا ۔بہاولنگرقریش کالونی میں چند سال قبل کروڑوں روپے کی مالیت سے لاکھوں شہریوں کی تفریح و صحت کیلئے خالد مقبول پارک بنایا گیا تھا مگر اب یہ پارک ٹی ایم اے اور دیگر انتظامی اداروں کی عدم توجہ، غفلت سے تبا ہی کا شکار ہے پارک میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور پلاٹوں پر گھاس کی بجائے گندا پانی کھڑا ہے پارک کی باونڈری وال پر لگائے گئے حفاظتی جنگلے بھی ٹوٹ چکے ہیں اورزیادہ تر کو نشئی چوری اکھاڑ کر لے گئے ہیں اور روشنی کے لئے لگائی گئی لائیٹس بھی چوری ہو چکی ہیں پارک کے ملازمین گھر بیٹھے مفت کی ہزاروں روپے تنخواہ وصول کر رہے ہیں اس موقع پر شہریوں کا کہنا ہے کہ چندسال قبل بنائے جانے والا پارک حکومتی عدم توجہگی کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے پلاٹوں کی جگہ سیوریج کا گندا پانی کھڑا ہے کسی بھی قسم کی سہولیات نہیں ہے پارک نشئیوں اور جواریوں کی آماج گاہ بن چکاہے گندا پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے مچھروں کی بہتات ہے اور ملیریا ، ڈینگی جیسے مرض علاقے میں تیزی سے پھیل رہے ہیں عوامی و شہری حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے معا ملے پر فوری ایکشن لیکر پارک کی ازسر نو بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button