تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:این جی او خلق محمدی فاؤنڈیشن نےبیروزگارنوجوانوں کوآٹو رکشےفراہم کیے

daskaڈسکہ(نامہ نگار)ڈسکہ میں مقامی این جی او خلق محمدی فاؤنڈیشن ڈسکہ کے زیر اہتمام مقامی بیروزگار نوجوانوں کو 15مفت آٹو رکشے(چاند گاڑیاں) مفت فراہم کر دی گئیں۔ اس سلسلہ میں ایک تقریب کے دوران اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ ذوالفقار احمد بھون، سینیئر صحافی ظفر ملک اور بابا جی مکی مدنی نے نوجوانوں میں مفت چاند گاڑیوں کی چابیاں تقسیم کیں۔ مذکورہ این جی او ہر ماہ پندرہ بیروزگار نوجوانوں کو مفت چاند گاڑیاں تقسیم کرتی ہے تا کہ وہ اپنا روزگار شروع کر کے اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں۔ مذکورہ این جی او خلق محمدی فاؤنڈیشن نے کچہری روڈ ڈسکہ میں مکی مدنی دسترخوان بھی کھول رکھا ہے جہاں صبح، دوپہر اور شام ہر روز مسکینوں اور نادار لوگوں کو مفت کھان کھلایا جاتا ہے۔ اے سی ڈسکہ نے دسترخوان کا بھی دورہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:تیز رفتار بس نے سڑک کراس کرتے ہوئے پنتیس سالہ نوجوان کو ہلاک کر دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker