تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:ڈاکو وؤں نے سکول ٹیچر سے پولیس ناکہ کے قریب ہنڈا ون ٹو فائیو چھین لیا

bhai pheruبھائی پھیرو(نامہ نگار) ڈاکو وؤں نے سکول ٹیچر سے پولیس ناکہ کے قریب ہنڈا ون ٹو فائیو چھین لیا۔تفصیلات کے مطابق۔گزشتہ روز گھمن کے کا رہائشی سکول ٹیچر حافظ محمد اختر اپنی موٹر سائیکل ہنڈا 125 پر سوار ہوکراپنے دوستوں کے ہمراہ بھائی پھیرو شہر کی طرف آرہا تھاکہ جب وہ موڑ کوٹرادھا کشن روڈ پر پہنچاتو اچانک سات کس نامعلوم ڈاکو مسلح آتشیں اسلحہ سامنے آگئے اور جامع تلاشی لینا شروع کردی اور دوران تلاشی ڈاکوؤں نے موبائل نقدی اور قیمتی کاغذات بھی چھین لیے اور جاتے ہوئے ہنڈا ون ٹو فائیو بھی ساتھ لے گئے جبکہ مدعی کا کہنا ہے کہ میں نے اُسی وقت مقامی پولیس اور پندرہ نمبر پر بھی اطلاع کردی اور باقاعدہ ایس ایچ او سٹی تھانہ بھائی پھیرو کو تحریری طور پر ڈکیتی کی واردات کی درخواست بھی دے دی مگر تین روز گزر جانے کے باوجود ابھی تک میرے ساتھ ہونے والی ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ درج نہ ہو سکا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button