تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:رورل ہیلتھ سینٹربھائی پھیرو میں ایس ایم او کی اجارہ داری قائم

phool-negarبھائی پھیرو(نامہ نگار)رورل ہیلتھ سینٹربھائی پھیرو میںیس ایم او کی اجارہ داری قائم،غلط میڈیکل بھاری رقم وصول کرکے فراہم کئے جانے لگے،دور دراز سے آنے والے مریضوں کا گالی گلوچ سے ویلکم، وزیر صحت عرصہ دراز سے بھائی پھیرو ہسپتال میں تعینات رہنے والے ایس ایم او کو فوری طور پر تبدیل کریں،شہرام خاں فاؤنڈیشن سمیت عوامی سماجی حلقوں کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق محلہ میاں کے موڑ کے رہائشی نظام دین نے بتایا کہ میں اپنا چیک اپ کروانے کے لیے جب ہسپتال میں پہنچا تو ا یس ایم او ڈاکٹر فرخ ہمائیوں نے میرا چیک اپ کرنے سے نہ صرف انکار ہی کیا بلکہ انہوں نے بدتمیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہاں سے چلے جاؤ میرے پاس ٹائم نہیں ہے اور اگر تم نے چیک اپ کروانا ہے تو کسی پرائیویٹ ہسپتال میں جاؤ ایک شہری فاروق احمد نے بتایا کہ میرا عزیز کافی عرصہ سے بیمار ہے اور میں اکثر اُسے چیک کروانے اور دوائی لینے کے لیے یہاں ہسپتال آتا ہوں جبکہ گزشتہ روز بھی میں اپنے عزیز کو چیک کروانے کے لیے ہسپتال آیا ہوا تھا کہ اسی دوران ڈاکٹر فرخ ہمائیوں کی نظر مجھ پر پڑ گئی تو وہ مجھے گالیاں دینے لگ گیا کہ تم ہر روز اسے چیک کروانے کے لیے یہاں لے آتے ہو حقائق جاننے کے لیے جب نمائندے نے ہسپتال کا وزٹ کیا تو وہاں پر موجود درجنوں مریضوں نے موصوف ایس ایم او کے متعلق بتاتے ہوئے کہاکہ ہم غریب لوگ ہیں اور اکثر اپنی یا بچوں کی دوائی لینے کے لیے یہاں پر آتے ہیں مگر ڈاکٹر صاحب ہمیں یا ہمارے بچوں کو چیک کرنا تو دور کی بات وہ تو ہماری بات سننے کے لیے تیار نہیں ہوتے ۔شہرام خاں فاؤنڈیشن کے چیئرمین رانا احمد حسن خاں نے وزیر صحت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھائی پھیرو ہسپتال کے ایس ایم او کو فوری طور پر یہاں سے تبدیل کرکے یہاں پر خدا ترس پرہیزگار سینئر ڈاکٹر کو تعینات کیا جائے تاکہ عوام کو طبی سہولتیں میسر آسکیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button