پاکستانتازہ ترین

عمران خان کی نیٹو سپلائی بندکرنے کیلئے 20نومبرکی ڈیڈ لائن

imran اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے نیٹو سپلائی بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو 20 نومبر تک کی مہلت دے دی، ان کا کہنا ہے کہ آج ملک فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے سب کو متحد ہونا ہوگا، امریکا سے یقین دہانی لی جائے کہ مذاکراتی عمل کے دوران میزائل حملہ نہ ہو۔ قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کہتے ہیں کہ خیبرپختونخوا میں نیٹو سپلائی بند کریں گے، 20 نومبر تک وفاق کے فیصلے کا انتظار ہے، میزائل حملے کے بعد اب طالبان کو مذاکرات کیلئے آمادہ کرنا انتہائی مشکل کام ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کی جنگ نے پاکستانی معیشت کو 100 ڈالر کا نقصان پہنچایا، ہمارے لوگ بیروزگار ہورہے ہیں، خیبرپختونخوا میں انڈسٹریز بند ہوگئیں، آج وہاں سب سے بڑا کاروبار اغواء برائے تاوان بن چکا ہے، جہاں غیر ملکی ٹیم نہیں آتی، بیرونی سرمایہ کار کیسے آئیں گے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ قبائلی علاقے میں چند سو غیر ملکیوں کا بہانہ بنا کر ہمارے ہزاروں لوگوں کو دہشت گردی کی جنگ کی بھینٹ چڑھا دیا گیا، آج ہم ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑے ہیں، چاروں صوبوں اور قوم کو متحد ہونا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button