تازہ ترینکھیل

جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی 20سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان،عبدالرزاق کی واپسی

abdul razaqلاہور(نمائندہ سپورٹس) جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے 17 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، عبدالرزاق اور شعیب ملک کو بھی ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف 2 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کیلئے 17 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا، اسکواڈ میں آل راؤنڈرز عبدالرزاق اور شعیب ملک کی واپسی ہوئی ہے جبکہ ٹیم کی قیادت محمد حفیظ کریں گے۔ پاکستانی ٹی 20 اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں شاہد آفریدی، احمد شہزاد، ناصر جمشید، عمر اکمل، عمر امین، صہیب مقصود، سہیل تنویر، محمد عرفان،  جنید خان، سعید اجمل اور عبدالرحمان شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان مکمل سیریز متحدہ عرب امارات میں جاری ہے جبکہ ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 13 اور دوسرا 15 نومبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button