تازہ ترینعلاقائی

ڈسٹرکٹ انفا رمیشن آفیسر اوکاڑہ حماد چیمہ کو حسن کارکردگی پر خصوصی ایوارڈ دینے کی پروقار تقریب

downloadاوکاڑہ (محمدمظہررشید)ڈسٹرکٹ انفا رمیشن آفیسر اوکاڑہ حماد چیمہ کو حسن کارکردگی پر خصوصی ایوارڈ دینے کی پروقار تقریب،صحا فیو ں کے علاوہ وکلاء اور سیاسی جماعتو ں کے راہنماؤ ں کی تقریب میں شرکت،صحا فی راہنما ؤ ں کا حماد چیمہ کو زبردست خراج تحسین تفصیلات کے مطابق ڈسٹر کٹ انفارمیشن آفیسر اوکا ڑہ حماد چیمہ کو سال 2013میں انتظامیہ اور صحا فیو ں کے درمیان بہترین تعلقات رکھنے اور صحا فیو ں کے حقوق کے لیے ہر موقع پر کو شش کر نے پر صحا فیو ں کی صوبائی تنظیم ریجنل یو نین آف جر نلسٹس پنجاب نے خصوصی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی 2013دیا ،ایوارڈ دینے کی تقریب سٹی پر یس کلب (رجسٹر ڈ ) اوکا ڑہ میں منعقد ہو ئی تقریب کے مہمان خصوصی آریو جے پنجاب کے صدر سید شفقت حسین گیلانی تھے تقریب میں صدر ڈسٹر کٹ بار ایسوسی ایشن خان ضیاء اللہ خان ،جنرل سیکرٹری بار رائے اعجاز الحق ،سابق صوبائی وزیر محمد اشرف خاں سوہنا،ضلعی صدر پی ٹی آئی اظہر محمود چو ہدری ،پا کستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما اکبر علی خاں ،سیاسی وسماجی راہنما حسن اختر راؤ ،محمد شفیق کمبوہ نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔اوکاڑہ کے سیاسی،صحافتی،سماجی،انتطامی اور کاروباری حلقوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ اوکاڑا کی تاریخ میں ڈسٹرکٹ انفا رمیشن آفیسر تعینات ہونے والے حماد چیمہ سب سے کم عمر انفارمیشن آفیسر ہیں۔انہوں نے اپنی فہم وفراست،ایمانداری اور خلوص نیت سے یہ مقام حاصل کیا ہے،انہوں نے نہ صرف صحافتی اقدار کو بڑھایا ہے بلکہ عوام وصحافیوں اور انتطامیہ کے درمیان رشتہ بھی مضبوط کیا ہے۔تقریب میں حماد چیمہ کو ایوارڈ آر یو جے کے صوبائی صدر شفقت گیلانی اور دیگر مہمانو ں نے دیا،تقریب میں ڈسٹر کٹ یو نین آف جرنلسٹس میں شامل 17پر یس کلبز کے صحا فیو ں نے شر کت کی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button