تازہ ترینکھیل

پاکستان کا دورہ جنوبی افریقا طے پاگیا، کرکٹ ٹیم 18 نومبر کو روانہ ہوگی

pak vs saلاہور (نمائندہ سپورٹس) رواں سال پاکستانی ٹیم تیسری بار جنوبی افریقا سے دو دو ہاتھ کرے گی، پی سی بی اور کرکٹ ساؤتھ افریقا نے نومبر میں مختصر سیریز کیلئے رضامندی ظاہر کردی۔ جنوبی افریقا 2 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کی میزبانی 20 سے 30 نومبر تک  کرے گا، پاکستانی ٹیم 18 نومبر کو جنوبی افریقا پہنچے گی۔ سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ 20 نومبر کو جوہانسبرگ دوسرا 22 نومبر کو کیپ ٹاؤن میں ہوگا جبکہ ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 24 نومبر کو کیپ ٹاؤن میں ہی ہوگا۔ دوسرا ایک روزہ میچ 27 نومبر کو پورٹ ایلزبتھ اور آخری میچ 30 نومبر کو ہوگا۔ کرکٹ جنوبی افریقا کے چیف ایگزیکٹیو ہارون لورگاٹ نے پاکستان کی جانب سے دورے کو خوش آئند اور شائقین کرکٹ کیلئے اچھی خبر قرار دیا ہے۔ پی سی بی عبوری کمیٹی سربراہ نجم سیٹھی کہتے ہیں کہ سیریز سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہوگا جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو 15 سے 18 لاکھ ڈالر ملیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button