پاکستانتازہ ترین

سندھ میں 27 نومبر، پنجاب، بلوچستان میں 7 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانیکا حکم

supreem courtاسلام آباد (بیورچیف)سپریم کورٹ نے پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں پہلے سے دی گئی تاریخوں پر بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے دیا، کنٹونمنٹ بورڈز کے الیکشن بھی ساتھ ہی ہوں گے، وفاقی دارالحکومت اور خیبر پختونخوا میں چناؤ سے متعلق رپورٹ 7 روز میں طلب کرلی گئی۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں 3  رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کنٹونمنٹ بورڈز سمیت ملک بھر بلدیاتی انتخابات کرانے سے متعلق درخواستیں نمٹا دیں۔ اپنے فیصلے میں سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ پہلے سے دی گئی تاریخوں کے مطابق سندھ میں 27 نومبر اور پنجاب، بلوچستان میں 7 دسمبر کو بلدیاتی الیکشن کرائے جائیں، کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات بھی ساتھ ہی کرائے جائیں اس کیلئے وفاقی حکومت 7 روز کے اندر فیصلہ کرے۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ قانون میں ترمیم کے نام پر آئین سے انحراف کی اجازت نہیں دی جاسکتی، آرٹیکل 17، 32 اور 140 اے کے تحت بلدیاتی انتخابات کرانا آئینی تقاضا ہے اور جب تک قانون میں ترمیم نہ ہو پرانا قانون ہی نافذ العمل رہتا ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ حکومت کنٹونمنٹ بورڈز ایکٹ میں ترمیم کے نام پر انتخابات نہیں کرارہی، سیکریٹری دفاع کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق رپورٹ 11 نومبر سے پہلے پیش کریں جبکہ وفاقی دارالحکومت اور خیبر پختونخوا میں انتخابات سے متعلق رپورٹ بھی 7 روز میں جمع کرائی جائے۔ عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے سے محروم نہ کرے، بلدیاتی انتخابات میں  مزید تاخیر کی رعایت نہیں دی جاسکتی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button