تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:غریب محنت کش خاتون کے ملکیتی مکان پربااثر افرادکا قبضہ

bahwalnagarبہاولنگر (رانا فیصل رحمن سے)بہاولنگر حسین آباد کالونی میں غریب محنت کش خاتون کے ملکیتی مکان پر بااثر افراد نے غنڈا گردی کرتے ہوئے سامان کی توڑ پھوڑ کرکے قبضہ کر لیاغریب خاتون غلام فریدہ بی بی در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبورڈی پی او بہاولنگر سے بااثر افراد کے خلاف کاروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کی رہائشی کالونی حسین آباد میں غریب غلام فریدہ بی بی اپنے تین مرلہ کے ملکیتی مکان میں عرصہ دراز سے رہائش پذیر تھی کہ سابقہ رنجش کی بنا پر بااثر افراد محمد عابد ،محمد ریاض ،محمد طالب وغیرہ چھ کس مسلح اسلحہ اچانک گھر میں داخل ہو گئے اور مار پیٹ شروع کر دی اور سامان کی توڑ پھوڑ شروع کر دی اور ہمیں مکان سے دھکے مار کر باہر نکال دیا اور کہنے لگے اگر مکان کی طرف دوبارہ دیکھا تو جان سے مار دیں گے غریب محنت کش غلام فریدہ بی بی کا خادم اعلی پنجاب میں شہباز شریف اور ڈی پی او بہاولنگر اطہر اسماعیل سے مطالبہ ہے کہ بااثر شخص محمد عابد سے میرا ملکیتی مکان واپس دلایا جائے اور اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے کیونکہ یہ ہمیں مسلسل جان سے مار دینے کی دھمکیاں دے رہا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button