تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:آ ٹھویں محرم کامہندی اورجھولے کاماتمی جلوس اختتام پذیرہوگیا

downloadبہاولنگر (رانا فیصل رحمن سے) بہاولنگر میںآ ٹھویں محرم الحرام کے حوالے سے مہندی اورجھولے کا روایتی ماتمی جلوس امام بار گاہ باب علی محلہ امیر کوٹ سے برآمد ہو ا جس میں مردوں کے علاوہ خواتین عزادارو ں کی کثیر تعداد شریک تھی یہ ماتمی جلوس سرکلر روڈ ،اندرون شہر،اردو روڈ،سٹی چوک،جیل روڈ سمیت مخصوص راستوں سے ہوتا ہوا اپنے مقررہ وقت پر امام بار گاہ جامعۃ الزہرہ جناح کالونی پہنچ کر پر امن طور پر اختتام پذیر ہو گیا جلوس میں شریک خواتین عزاداروں نے نوحہ خوانی پرماتم زنی کرتے ہوئے کربلا کے سب سے کمسن شہیدسید الشہداء حضرت امام حسین کے لخت جگر شہزادہ علی اصغراور بھتیجے حضرت قاسم کو زبر دست خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مسلح جوانوں نے جلوس کو اپنے حفاظتی حصار میں لئے رکھا اور جلوس سے ملنے والے تمام راستوں کو قناتوں اور خار دار تاروں کی مدد سے بند کر دیا گیا۔جبکہ ڈی پی او اطہر اسماعیل امجد خود جلوس کی نگرانی کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button