تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ:آئندہ انتخابات میں کامیابی مسلم لیگ ن کا مقدر بنے گی،میاں ایوب

Gujrannwala1گوجرانوالہ(عدنان رضا)آئندہ انتخابات میں کامیابی مسلم لیگ ن کا مقدر بنے گی ۔ان خیالات کا اظہارامیدوار حلقہ این اے 96 میاں ایوب انصاری نے گذشتہ روز حلقہ عوام کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف کی سربراہی میں پنجاب حکومت نے جو اقدامات کئے ہیں ۔ ان کا براہ راست فائدہ متوسط طبقے کے عوام کو پہنچا ہے جبکہ میگا پراجیکٹس کی ریکارڈ مدت میں تکمیل کی بدولت مسلم لیگ ن کا گراف تیزی سے بلند ہوا ہے اور اسی بناء پر مسلم لیگ ن آئندہ انتخابات میں ملک بھر میں ریکارڈ کامیابی حاصل کر کے نہ صرف دیگر صوبوں میں اپنی حکومتیں قائم کریگی بلکہ مرکز میں بھی برسراقتدار آئیگی اور ملک حقیقی ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن ہو گا۔ میاں ایوب انصاری نے مزید کہا کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کیساتھ پنجاب حکومت کا معاہدہ خوش آئند ہے اور اس سے کرپشن کے خاتمے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کراچی میں ہونیوالے بم دھماکوں کی شدید مذمت بھی کی ۔

یہ بھی پڑھیں  پی ڈی ایم کا بڑے احتجاجی جلسوں کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker