تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:ہمارا دین امن اور سلامتی کا پیامبر ہے،اقبال چنڑصوبائی وزیر

downloadبہاولنگر (رانا فیصل رحمن سے) صوبائی وزیر کوآپریٹوملک محمد اقبال چنڑنے کہا ہے کہ ہمارا دین امن اور سلامتی کا پیامبر ہے اور آج کے حالات میں ہم سب کو امن کی خاطر اپنی جدوجہد جاری رکھنی چاہیے اور محرم الحرام میں بالخصوص اس امر کی ضرورت ہے کہ مسلمان آپس میں اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں اور وطن دشمن عناصر کی سازشوں سے ہوشیار رہیں ۔ یہ بات انہوں نے ڈی سی او آفس بہاولنگر کے کمیٹی روم میں محرم الحرام کے انتظامات اور سیکورٹی اقدامات کے جائزہ سے متعلق خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ممبران صوبائی اسمبلی رانا عبدالرؤف ، میاں شوکت علی لالیکا، ڈی سی او بہاولنگر منظر جاوید علی، ڈی پی او بہاولنگر اطہر اسماعیل ، ڈی او سی ملک مشتاق احمد ، متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور مختلف محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ ڈی سی او بہاولنگر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 اور ضلعی حکومت نے ہنگامی پلان مکمل کر لیا ہے جبکہ تحصیل و ضلع کی سطح پر امن کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد کیے گئے ہیں۔ مزید برآں ضلع و تحصیل کی سطح پر کنٹرول روم قائم کر دیے گئے ہیں اور محرم میں ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اطہر اسماعیل نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں 377 مجالس اور 38 جلوس ہوں گے۔ ضلعی پولیس نے 33 مقامات کو حساس قرار دیا ہے جن میں کیٹگری A کے 21 کیٹگری B کے 12 پوائنٹس ہیں ۔ ضلعی پولیس نے سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے ۔ ضلع میں 31 علماء کے داخلے پر پابندی عائد ہے جبکہ 18 علماء کی زبان بندی کے احکامات ضلعی انتظامیہ نے جاری کیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حساس مقامات کی نشاندہی کر کے متعلقہ افسران و اہلکاران کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں اور ضلعی پولیس امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے پوری طرح الرٹ ہے۔ صوبائی وزیر ملک محمد اقبال چنڑ نے اس موقع پر کہا کہ جلوس کے راستوں پر مانیٹرنگ کا موثر نظام ہونا چاہیے اور مجالس و جلوسوں کے لیے جنریٹرز ، سرچ لائٹس کا بندوبست بھی لازمی کیا جائے جبکہ ٹی ایم ایز کے ایڈمنسٹریٹرز جلوسوں کے راستوں میں صفائی ، تجاوزات کے خاتمے اور سڑکوں کے پیچ ورک کو بھی یقینی بنائیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button