پاکستانتازہ ترین

الیکشن کمیشن کاسپریم کورٹ کے حکم پرمکمل عمل درآمدکافیصلہ

election officeاسلام آباد(بیوروچیف)الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے احکامات پرمکمل عمل درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق اس بات کا فیصلہ آج صبح الیکشن کمیشن کے ہنگامی اجلاس میں کیاگیا جس کے بعد سندھ اورپنجاب کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول آج جاری ہونے کا امکان ہے۔شیڈول کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات 27نومبر جبکہ پنجاب میں7دسمبر کو کرائے جائیں گے، ذرائع نے مزید بتایا کہ بلدیاتی انتخابات پورے پنجاب میں ایک وقت اور پورے سندھ میں ایک وقت میں کرائے جائیں گے۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے پرنٹنگ کارپوریشن اور دیگر سرکاری پریس کے نمائندوں کا اجلاس ایک بجے طلب کرلیا ہے جس م یں بیلٹ پیپرکی چھپائی کے طریقہ کارکوحتمی شکل دی جائیگی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button