تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:ناجائزچاند گاڑیوں کے اڈے قبضہ مافیا اورتجاوزات نے شہریوں کا سکون چھین لیا

daskaڈسکہ(نامہ نگار)ناجائز چاند گاڑیوں کے اڈے قبضہ مافیا اور تجاوزات نے شہریوں کا سکون چھین لیا ہے شہر ڈسکہ کے معروف ترین کاروبار ی مراکز مین بازار ،ٹھٹھیاراں بازر ،مچھلی بازار ،کچہری چوک ،سمبڑیال روڈ ،سول چوک ،میلاد چوک و دیگر کے باہر ناجائز اور غیر قانونی پارکنگ اور تجاوزات نے شہریوں کے ناک میں دم کر رکھا ہے میلاد چوک اور مین بازار کے آگے موٹر سائیکل پارکنگ موجودہ حالت کے پیش نظر خطرے سے خالی نہ ہے اور بااثر اور سفارشی افراد نے2کروڑ کی لاگت سے تعمیر شدہ سروس روڈ پرمنی ہوٹل ،دکانداروں ،چاند گاڑیوں ،ریڑھی بانوں اور موٹر سائیکلوں والوں نے پرائیویٹ طور پر از خود پارکنگ بنا رکھی ہے جس کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم اور حادثات کا باعث بن رہے ہیں اور اس کی وجہ سے ٹریفک بلاک رہتی ہے دکانداروں نے سروس روڈ پر کئی کئی فٹ آگے سامان لگا کر سروس روڈ کے مقصد کو ختم کرنے کی گہری سازش کر رکھی ہے جبکہ ٹی ایم اے کے آفیسران از خود تجاوزات کر نے میں پیش پیش ہیں عوامی اور شہری تنظیموں نے کمشنر گوجرانوالہ عبدالجبار شاہین اور ڈی سی او سیالکوٹ زاہد سلیم گوندل سے صورتحال کی بہتری کے لیئے فوری اقدامت اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!