تازہ ترینکھیل

تیسرا ون ڈے: پاکستان کیخلاف جنوبی افریقا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

pak vs saابوظہبی(نمائندہ سپورٹس) پاکستان کیخلاف تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈی ویلیئرز کا کہنا ہے کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، ہاشم آملا اور ڈیل اسٹین آج کے میچ میں ٹیم کا حصہ ہوں گے، پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے سیریز کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقی کپتان ابراہم ڈی ویلیئرز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ابوظہبی کی وکٹ بہت اچھی ہے ہم بھی ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرتے، آج کا میچ جیت کر برتری حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، ناصر جمشید کی جگہ ٹیم میں اسد شفیق کو شامل کیا گیا ہے۔  ڈی ویلیئرز کا کہنا ہے کہ ہم بیٹنگ میں دباؤ کا شکار ہیں جسے آج اچھی کارکردگی سے ختم کرنا چاہتے ہیں، گریم اسمتھ انجرڈ ہیں جبکہ ہاشم آملا اور ڈیل اسٹین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، احمد شہزاد، محمد حفیظ، اسد شفیق، مصباح الحق،  عمر امین، عمر اکمل، شاہد آفریدی، سہیل تنویر، وہاب ریاض، سعید اجمل، محمد عرفان۔ جنوبی افریقا ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں۔ ابراہم ڈی ویلیئرز، ہاشم آملا، کوئنٹن ڈی کوک، جے پی ڈومینی، فاف ڈوپلیسی، عمران طاہر، ریان میک لارین، ڈیوڈ ملر، مورن مورکل اور ڈیل اسٹین شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button