تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:کیا کتا بھی شہید ہو سکتا ہے؟

molanaبھائی پھیرو(نامہ نگار) کیا کتا بھی شہید ہو سکتا ہے؟ سرائے مغل کے دینی حلقوں اورعوام میں مولانا فضل الرحمان کے بیان کی باز گشت۔لوگ علمائے اکرام سے سوالات کرکے یہ مسئلہ حل کرنے کی کوشش کرتے رہے ۔ گذشتہ روز جمعیت العمائے اسلام کے رہنماء مولانا فضل الرحمان کے اس بیان پر کہ ’’ امریکیوں کے ہاتھوں سے اگر کتا بھی مارا گیا تو میں اُسے شہید کہو ں گاَ ؛پر لوگ سارا دن علمائے اکرام سے یہ مسئلہ پوچھتے رہے کہ کیا کتا بھی شہید کہلایا جا سکتا ہے۔دینی و سیاسی حلقوں میں بھی حکیم االلہ محسود کی شہادت اور کتے کی شہادت کا مسئلہ موضوع بحث رہا ۔ ایک عالم دین مولانا محمد ایوب خاں کے پاس اس سوال کو پوچھنے والوں کا تانتا بندھ گیا اور فون پر بھی لوگ بار بار یہ مسئلہ پوچھتے رہے تو اس نے تنگ آ کر اپنا موبائل فون ہی بند کر دیا ۔سرائے مغل کے چوہدری رحمت اللہ،چوہدری شوکت علی،عرفان چوہدری اور دیگر نے علمائے اکرام سے اس مسئلہ کی وضاحت کی درخواست کی ہے تاکہ عوام اس دینی مسئلہ کے بارے یکسو ہو سکیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button