تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:محکمہ اطلاعات کا میڈ یا کی تر قی میں اہم کردار ہے ،مقررین

downloadاوکاڑہ (محمدمظہررشید )محکمہ اطلاعات کا میڈ یا کی تر قی میں اہم کردار ہے ،کسی بھی محکمہ میں حماد چیمہ جیسے محنتی آفیسر محکمہ کے ما تھے کا جھومر ہو تے ہیں،مو جودہ حالات میں ہم کو حماد چیمہ جیسے افسران کی تمام محکوں میں ضروت ہے تاکہ عوام کے مسائل کا زیادہ سے زیادہ حل ہو سکے ،پا کستان میں چند سالوں میں عوام کو شعور دینے میں میڈ یا نے اہم کردار ادا کیا ہے ان خیالات کااظہار ریجنل یو نین آف جرنلسٹس پنجاب کے زیر اہتمام سٹی پر یس کلب (رجسٹرڈ ) اوکاڑہ میں ڈسٹر کٹ انفارمیشن آفیسر اوکاڑہ حماد احمد چیمہ کو حسن کارکردگی ایوارڈ 2013دینے کی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے مقررین نے کیا۔ تقریب سے ریجنل یو نین آف جر نلسٹس پنجاب کے صدر سید شفقت حسین گیانی ،سابق صوبائی وزیر محمدا شرف خاں سوہنا ،صدر ڈسٹر کٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ خان ضیاء اللہ خان ،جنرل سیکرٹری بار رائے اعجاز الحق کھرل ،ضلعی صدر پی ٹی آئی اظہر محمود چو ہدری ، راہنما پا کستان مسلم لیگ (ن) اکبر علی خاں ،سیاسی وسماجی راہنما حسن اختر راؤ ، سماجی کارکن وصحافی محمد مظہررشید،محمد شفیق کمبوہ ،آر یو جے پنجاب کے جنرل سیکرٹری عابد حسین مغل ،ڈویژ نل چیئرمین ساہیوال مرزا محمد ارشد فر یدی ،ضلعی صدر اوکا ڑہ ملک اعجاز حسین بھٹی ودیگر شرکاء نے بھی خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے مقررین نے کہاکہ محکمہ اطلاعات اوکا ڑہ کے ملازمین نے ہمیشہ اپنی محنت سے محکمہ کا نام روشن کیا ہے،صحا فیو ں کی صوبائی تنظیم سے ڈسٹر کٹ انفارمیشن آفیسر اوکا ڑہ کو ایوارڈ دیا جا نامحکمہ اطلاعات اوکاڑہ کے عملہ کی محنت کا نتیجہ ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button