تازہ ترینعلاقائی

راولپنڈی:حضرت عمرفاروقؓ کے دور کانظام نافذکردیاجائے ،اشتیاق میر

rawalpendiراولپنڈی (ڈپٹی بیورو چیف) پاکستان عوامی تحریک فیڈرل ایریاکے صدر اشتیاق میر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اگر حضرت عمرفاروقؓ کے دور کانظام نافذکردیاجائے تو ملک سے غربت کاخاتمہ ہوسکتاہے،ملک میں انسان تو کیا جانوربھی بھوکے نہیں مریں گے ۔ان خیالات کااظہار انہوںںے گزشتہ روز حضرت عمر فاروقؓ کے یوم شہادت کے موقع پر ایک تقریب میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ علماء سیاسی قائدینعرصہ درازسے عدل فاروقی کاپرچارتوکررہے نام تو لے رہے ہیں لیکن افسوس کے ساتھ کہناپڑتاہے کہ اس کے عملی نفاذکے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایاگیا۔حضرت عمرفاروقؓ نے فرمایاتھا کہ ان کے دور خلافت میں اگر فرات کے کنارے ایک کتابھی بھوکامر جائے تو اس کاذمہ دار فاروقؓ ہوگا،آج ہمارے حکمرانوں نے غریب عوام کو غربت وافلاس کی دلدل میں دھنسا دیاہے اور آئے روز غربت سے تنگ آئے ہوئے مردوخواتین خودکشیاں کررہے ہیں لیکن حکمران ٹس سے مس نہیں ہورہے انہیں فقط اپنے اقتدرار کو طول دینے کی فکر لاحق رہتی ہے ۔آج ضرورت اس امر کی ہے کہ عمر فاروقؓ کے نظام عدل کو عمل جامہ پہنانے کے لئے ہمیں تحریک منہاج القرآن کے سربراہ قائد پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمدطاہرالقادری کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے نمازانقلاب میں شامل ہوناپڑے گا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button