تازہ ترینکھیل

تیسرا ون ڈے : جنوبی افریقا کا پاکستان کو جیت کیلئے 260 رنز کا ہدف

irfanابوظہبی(نمائندہ سپورٹس)تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو جیت کیلئے 260 رنز کا ہدف دیا ہے، ڈو پلیسی اور ڈومینی نے نصف سنچریاں اسکور کیں، محمد عرفان نے 3، سعید اجمل اور شاہد آفریدی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ پر 259 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے محمد عرفان نے  ہاشم آملا کو صرف 10 رنز پر پویلین بھیج دیا تاہم اس کے بعد ڈی کوک اور ڈوپلیسی کے درمیان 77 رنز کی شراکت قائم ہوئی، دونوں بالترتیب 40 اور 55 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پروٹیز کپتان ڈی ویلیئرز نے 34 رنز کی اننگز کھیلی اور ڈومینی کے ساتھ مل کر ٹیم کیلئے 70 رنز جوڑے، لیفٹ ہینڈر بیٹسمین 64 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ڈیوڈ ملر کو 34 جے کے اسکور پر سعید اجمل نے بولڈ کردیا، میک لارین 13 اور ڈیل اسٹین 2 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ گرین شرٹس کی جانب سے محمد عرفان نے 46 رنز کے بدلے 3، سعید اجمل نے 38 اور شاہد آفریدی نے 41 رنز کے عوض 2، 2  وکٹیں لیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button