پاکستانتازہ ترین

پرویز مشرف کو رہا کردیا گیا

mushrafاسلام آباد (بیوروچیف)سابق صدر پرویز مشرف کو رہا کردیا گیا، چک شہزاد میں ان کے گھر کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا۔ سپرنٹنڈنٹ جیل کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد نے سابق صدر پرویز مشرف کی تمام مقدمات میں ضمانت کے بعد چک شہزاد میں ان کے گھر کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا، اب ان کی رہائشگاہ جیل نہیں رہی۔ سابق صدر پرویز مشرف کی رہائی کے احکامات جیل حکام کو موصول ہوئے جس کے بعد وہ چک شہزاد پہنچے جہاں سابق صدر پرویز مشرف کی باقاعدہ رہائی عمل میں آئی۔ واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف اکبر بگٹی قتل، لال مسجد آپریشن سمیت دیگر مقدمات میں ضمانت منظور ہوچکی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button