تازہ ترینکھیل

جنوبی افریقہ نے تیسرے ون ڈے میں پاکستان کو68رن سے ہرادیا

imran tahirابو ظہبی(نمائندہ سپورٹس)پاکستانی بلے بازوں نے ایک بار پھر شائقین کو مایوس کردیا۔۔ جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں دو سو ساٹھ رنزہدف کے تعاقب میں پوری ٹیم ایک سواکانوے رنز پر ڈھیر ہوگئی۔۔ وہاب ریاض تینتیس رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے ۔۔ عمران طاہر نے چار پاکستانی بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔۔ اڑسٹھ رنزکی فتح کے ساتھ جنوبی افریقہ نے پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل کرلی ہے۔ دو سو ساٹھ رنز کا ہدف ۔۔۔ گرتی وکٹوں نے پہاڑ بنادیا محمد حفیظ اور احمد شہزاد نے ٹیم کو ففٹی کی اوپننگ شراکت دی احمد شہزاد بتیس رنز بناکر مورنی مورکل کا شکار بنے اور پھر وہی ہوا جو پاکستانی بلے باز کرتے ہیں ایک کے بعد ایک وکٹ گرتی چلی گئی باون پر دوسری ۔۔۔ چھیاسی پر تیسری اور ایک سو سولہ پر سات وکٹ گرگئیںآٹھویں وکٹ پر پاکستانی بیٹنگ کا چراغ بجنے سے قبل ٹمٹمایا اور وہاب ریاض اور سہیل تنویر نے اکسٹھ رنز کی شراکت بناکر کچھ امیدیں بڑھائی لیکن تینس رنز بناکر وہاب ریاض ایک سو ستتر کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد جیت کی تمام امیدیں بھی دم توڑ گئیں تیسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو جنوبی افریقن بلے بازوں نے کپتان کو مایوس نہیں کیا۔۔  ڈومینی کی چونسٹھ ۔۔ فاف ڈو پلیسی کی پچپن اور ڈی کوک کی چالیس رنز کی اننگز نے۔۔ جنوبی افریقہ کا مجموعہ دو سو انسٹھ رنز تک پہنچا دیا۔۔ شاہین بالر50اوورز میں جنوبی افریقہ کے صرف آٹھ بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھا سکے ۔۔محمد عرفان نے تین ۔۔جبکہ شاہد آفریدی اور  سعید اجمل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں

یہ بھی پڑھیں  سبی شہر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ تین دنو ں میں بجلی کے چار ٹرانسفارمر جل گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker