تازہ ترینکھیل

پاکستان اورجنوبی افریقہ کا چوتھا ون ڈے آج ہوگا

pak vs s africaابو ظہبی(نمائندہ سپورٹس) پاکستان اور جنوبی افریقہ کا چوتھا ون ڈے آج ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی بلے بازوں کی مایوس کن کارکردگی کا تسلسل برقرار رہا تو سیریز کا فیصلہ آج ہی ہو جائے گا۔ مارو یا مرجاؤ۔ پاکستان کے پاس اب غلطی کی گنجائش نہیں ۔ جنوبی افریقا کیخلاف ون ڈے سیریز، شاہینوں کیلئے ڈو اور ڈائی کا روپ دھار گئی ۔۔۔ ایک غلطی پاکستان سے ٹرافی ہتھیا سکتی ہے ۔۔۔ پاکستان ٹیم اپنی بقاء کی جنگ لڑے گی تو پروٹیزسیریز فتح کرنے کیلئے جان ماریں گے ۔ شاہینوں کو سیریز میں رہنے کیلئے نہ صرف بییٹنگ بلکہ فیلڈنگ میں بھی سردھڑ کی بازی لگانا ہوگی ۔ چوتھے اور اہم معرکے سے ایک دن پہلے  آج دونوں ٹیموں نے فزیکل ٹریننگ بھی کی۔ فرائی ڈے کس کیلئے سیلبریشن ڈے ثابت ہوگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button