تازہ ترینعلاقائی

شیخوپورہ:سنگدل باپ نےاپنی نومولود بچی اور بیوی کو قتل کردیا

sheikhpuraشیخوپورہ (نامہ نگار)شیخوپورہ کے تھانہ بکھی کے رہائشی سنگدل باپ کو اپنی نومولود بچی اور بیوی کو قتل کرکے تھانہ میں ساری رات چین نہی آ یا ملزم ساری رات رو رو کر اللہ تعالیٰ اور اپنے گھر والوں سے معافی مانگتا رہا تفصیلات کے مطابق فیصل آباد روڈ پر واقعہ قصبہ نواں کوٹ کی آبادی واڑہ کریم کے رہائشی محکمہ تعلیم کے نائب قاصد عامر کی بیوی نے پانچ بچیوں کو جنم دیا چھٹے بچے کی پیدائش سے قبل ملزم نے اپنی بیوی کو دھمکی دی کے اگر اس بار بھی بچی پیدا ہوئی وہ نہ صرف بچی کو بلکہ اس کو بھی قتل کر دے گا عامر کی بیوی نے 20 روز قبل بچی کو جنم دیا ملزم نے بچی کو پانی میں ڈبو کر مار دیا مشہور کر دیا بچی مردہ پیدا ہوئی تھی اس کے بعد کئی روز بیوی سے لڑائی جھگڑا چلتا رہا پھر پستول سے فائر کرکے بیوی کو قتل کر دیا جس کے بعد علاقے کے لوگوں نے پولیس کے حوالے کر دیا پولیس کے مطابق ملزم نے اپنی پہلی رات حوالات میں رو رو کر رب تعلہ سے گزاری میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہا کے چھٹی بیٹی کی پیدائش کے بعد میرا ذہن مکمل طور پر بند ہو چکا تھا میں ایجوکیشن میں بطور نائب قاصد کام کر تا ہوں اپنی15ہزار تنخواہ سے گھر کا چو لہا جلاؤں گا یا بیٹیوں کے لیے جہیز بناؤں گا بس اسی پریشانی میں 20 روز قبل اپنی نومولود بچی کو پانی میں ڈبو کر مار دیا پھر گزشتہ روز اپنی بیوی کو قتل کر دیا حلانکہ یہ سوچ میرے ذہن سے ختم ہو گئی تھی کے جس خدا نے مجھے بچیاں عطاء کی ہے وہی خدا میری بچیوں کے نصیب کا ذمہ دار ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button