پاکستانتازہ ترین

آواران کو ماڈل ضلع بنایا جائے گا، نوازشریف

nawaz sharifآواران(ڈیسک رپورٹر)وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ آواران کو ماڈل ضلع بنایا جائے گا، زلزلے سے جن لوگوں کے گھراجڑے ہیں ان کو دوبارہ آباد کیا جائے گا، زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں وفاقی حکومت بھی مدد فراہم کرے گی۔وزیر اعظم نواز شریف نے آواران کے دورے کے دوران زلزلہ متاثرین اور عمائدین سے خطاب کر تے ہوئے مزید کہا کہ متاثرہ علاقوں میں جلد ہی گھروں کی تعمیرشروع کی جائے گی، ضلع آواران میں شمسی توانائی کے ذریعے بجلی فراہم کی جائے گی، ضلع آواران میں شمسی توانائی کے ذریعے 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی ہوگی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں کے افراد فیصلہ کریں کہ وہ گھرخود بنائیں گے یا حکومت بنائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے جو لوگ بھٹک گئے ان کو کہتا ہوں اس قسم کی لڑائی میں کچھ نہیں، صبح کا بھولا اگرشام کو گھرواپس آئے تو اسے بھولا نہیں کہتے، ہتھیاراٹھانے والے ہتھیار پھینک دیں، قومی دھارے میں شامل ہوجائیں۔وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے فی کس 5،5 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو فی کس ڈیڑھ ،ڈیڑھ لاکھ روپے دینے کا اعلان بھی کیا۔ اس سے قبل وزیر اعظم نواز شریف نے آواران پہنچنے کے بعد امدادی کارروائیوں کا جائزہ بھی لیااور زلزلہ زدہ علاقوں کا فضائی معائنہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا: ممتاز بھٹو نے بھی مسلم لیگ (ن) کو خیر باد کہہ دیا ہے، ملک تیمور مسعود اکبر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker