پاکستانتازہ ترین

نئےآرمی چیف کا تقرر28نومبرکو ہی ہوگی، پرویزرشیدوفاقی وزیرا طلاعات

perviz rasheedاسلام آباد(بیوروچیف) وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ مذاکرات ہمارے اور طالبان کے درمیان تھے، کوئی تیسرا فریق حملہ کر کے اسے نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ وہ اپنے اعزاز میں پارلیمانی رپورٹرز کی جانب سے دیئے گئے استقبالیے کے موقع پر گفتگو کررہے تھے۔ پرویز رشید نے کہا کہ فضل اللہ کے حکومت سے مذاکرات سے انکار کی خبریں ہم تک میڈیا سے پہنچیں، فی الحال ہم تھوڑا انتظار کرینگے اور خاموشی برقرار رکھیں گے ہو سکتا ہے دوسری طرف سے کوئی وضاحت یا ترمیم ہو جائے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کو عدالتوں نے ضمانت دی ہے، اور ان کی صرف ضمانت ہوئی ہے رہائی نہیں ، یہ عدالت کا فیصلہ ہے اس پر تبصرہ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم آتے ہی انکے خلاف کارروائی کرتے تو سب کہتے انتقامی کارروائی کی ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی 28 نومبر کو ہی ہونی چاہیئے اور اسی روز وزیراعظم نئے آرمی چیف کا فیصلہ کرینگے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button