تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:مقامی میرج ہال میں غریب اور بے سہارا 15 بچیوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب

okaraاوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی اوکاڑہ کے زیر اہتمام مقامی میرج ہال میں غریب اور بے سہارا 15 بچیوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد ہوئی تقریب میں المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی پنجاب کے صدر عطاء المصطفیٰ نور، صاحبزادہ فضل الرحمن انجمن تاجراں اوکاڑہ کے صدر چوہدری سلیم صادق،سی پی ایل سی کے چیف ایگزیکٹو حاجی عبدالستار مغل، ڈسٹرکٹ بار اوکاڑہ کے جنرل سیکرٹری رائے اعجاز ایڈووکیٹ، ڈائریکٹر رائل پام ہوم محبوب الحسن چشتی، صدر ڈسٹرکٹ بار خان ضیاء اللہ خاں و سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے غریب بچیوں کو جہیز کا سامان بھی دیا گیا۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی نے غریب اور بے سہارا بچیوں کی شادی کرانے کا جوبیٹرا اٹھارکھا ہے قابل تحسین ہے معاشرے کے تمام صاحب حیثیت افراد کو اس طرح کے رفاعی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے تاکہ غریب بچیوں کے والدین میں احساس محرومی اور احساس کمتری کا خاتمہ ہوسکے۔یاد رہے کہ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی اوکاڑہ ہر سال غریب اور بے سہارا بچیوں کی شادیوں کی اجتماعی تقریبات منعقد کراتی رہتی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button