پاکستانتازہ ترین

آج علامہ محمد اقبال کا 136واں یوم ولادت منایا جارہا ہے

allma iqbalکراچی(نمائندہ پاک نیوز)آج ملک بھر میں شاعرمشرق علامہ محمد اقبال کا 136واں یوم ولادت منایا جارہا ہے۔علامہ اقبال نے اپنی شاعری میں نوجوانوں کو موضوع سخن بنایا اور انھیں شاہین اور عقاب سے تشبیہ دی۔علامہ محمد اقبال، بیسویں صدی کے ایک عظیم شاعر اور مفکر، انھیں شاعرمشرق بھی کہا جاتا ہے۔ان کی شاعری میں ہمیں شکوہ بھی نظر آتا ہے اور اسلامی تاریخ بھی۔ وہیں پر نوجوانوں کو حالات کا مقابلہ کرنے اور خودی کا درس بھی ملتا ہے۔ 75 برس گزرنے کے بعد بھی علامہ اقبال نوجوانوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔علامہ محمد اقبال کو نوجوانوں پر بڑا یقین تھا۔ ان کا ماننا تھا کہ اگر نوجوان چاہیں تو اپنی محنت ، حوصلہ اور ہمت سے معاشرے کو بدل سکتے ہیں۔علامہ اقبال نے اپنی شاعری میں نوجوانوں کو بیداری، زندگی سے محبت اور مخلوق خدا سے بھلائی کا پیغام بھی دیا ہے جس پر عمل پیرا ہو کر وہ اپنے قوم و ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button