تازہ ترینعلاقائی

میانوالی:ضلع کے تین بڑے شہروں کو میونسپل کمیٹیوں کا درجہ دینے سے محروم کردیا گیا

mianwaliداؤدخیل(ضیانیازی سے) میانوالی ضلع کے تین بڑے شہروں جن کو میونسپل کمیٹیوں کا درجہ دینے سے محروم کر دیا گیا تھا اور جن کا حق بنتا تھا کہ ان کو میونسپل کمیٹیوں کا درجہ دیا جا تا لیکن بعض وجوہات کی بنا پر ان کو نظر اندا زکر دیا گیا جن میں داؤدخیل ،کالاباغ ،کمرمشانی ،ان کو میونسپل کا درجہ دلانے کے لیے مسلم لیگ ن کے ایم این اے عبید اللہ خان شادی خیل اور ایم پی اے امانت اللہ خان شادی خیل نے سر توڑ کوششیں جاری رکھیں اور ڈی سی او اور کمشنر سے ہر موقع پر ان کو میونسپل کمیٹی بنانے کا کہا لیکن ان کے بس کی بات نہ تھی جس کے بعد فرزند میانوالی الحا ج عبید اللہ خان شادی خیل نے ہائی کورٹ لاہور میں اپنی جیب سے رقم دیکر ایک قابل اور مہنگا ترین وکیل کی خدمات لیکر ایک رٹ دائر کی جس کی گزشتہ روز پیشی ہائی کورٹ کے جسٹس فر خ عرفان پاس تھی جہنوں نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو تین دن کے اندر ان شہروں کو میونسپل کمیٹیوں کا درجہ دینے کا نوٹس دیا کہ ان تینوں شہروں جن کا مونسپل کمیٹی کا حق ہے ان کو ان کا حق دیا جائے انہوں نے لوکل گورنمنٹ سیکرٹری کو کہا کہ تین دن کے اندرمجھے مکمل رپورٹ دی جائے عبید اللہ خان شادی خیل نے ٹیلی فون پر میڈیا کو بتایا کہ انشاء اللہ مجھے مکمل یقین ہے کہ تین روز بعد داؤدخیل ،کالاباغ ،کمرمشانی کی عوام کو خوشخبری ملے گی انہوں نے کہا کہ الیکشن میں عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کرئے گئے اور ہر علاقے کو ان کا حق دیا جائے گا کسی علاقے کے ساتھ کوئی زیارتی نہیں ہو گی انہوں نے کہا کہ ہم انتقامی سیاست کے قائل نہیں ہیں ہم نے ہمیشہ عوامی خدمت کی ہے بلدیاتی الیکشن کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم ہر علاقے سے اپنا گروپ میدان میں لائیں گئے اور انشاء اللہ بلدیاتی الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن کے امیدوار کامیا ب ہو نگے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائدین میانوالی ضلع کے لیے جس کو ضلع چیرمین کا امیدوار نامز د کرئے گئے ہم اس کی مکمل سپورٹ کریں گے انہوں نے کہا گل حمید خان میرے بزرگ ہیں ان کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں ہیں ہمارا اتحاد قائم و دائم ہے اور ہم تمام گروپ بلدیاتی الیکشن میں بھر پور طریقے سے حصہ لیں گے اور ایک دوسرے کی مکمل سپورٹ کریں گے ہمارے مخالفین کسی خوش فہمی میں نہ رہیں ان کے کواب کھبی پورے نہیں ہو ں گے جو عوام کو تنہا چھوڑ کر چلیں جائے عوام انہیں بھی چھوڑ دیتی ہے اب عوام کو علم ہو گیا ہے کے عوامی نمائندے کون ہیں اور ان کے مسائل حل کرنے کے لیے ان کے ساتھ کون ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ جلد میانوالی بنوں روڈ پر کام شروع ہو جائے گا اور اس سرک پر تقریبا چار ارب روپے خرچ ہو نگے جس سے عوام کو بہترین سفری سہولت میئسر ہو گی اور اس کے علاوہ ایک ارب سے زائد کا پنجاب حکومت کا داؤدخیل براستہ راولپنڈی روڈ کی تعمیر بھی جاری ہے سواں پل کی تعمیر کے بعد عوا م کو کم وقت میں پنڈی کا سفر کرنے کے مواقع ملیں گے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button