تازہ ترینعلاقائی

کھاریاں:چوری کی واردات لاکھوں روپے مالیت کےجنریٹراورغیرملکی کرنسی لوٹ لی گئی

kharyanکھاریاں(محمد وجیہہ السماء ) ہنڈا ایجنسی جی ٹی روڈ کھاریاں پر صبح سویرے نوسر بازی کے ذریعے چور ی کی واردات لاکھوں روپے مالیت کے جنریٹر اور غیرملکی کرنسی بھی لوٹ لی گئی پویس نے مقدمہ درج کر کے تفشیش شروع کر دی تفصیلا ت کے مطابق مالک ایجنسی محمد عامر رشید بھٹی نے تھانہ کھاریاں صدر میں ایف آ ئی آ ر میں موقف ا ختیار کیا کہ گزشتہ دو دن قبل صبح 7بجے 4نامعلوم نوسر باز ایجنسی پر آ ئے اور چوکیدار کو ورغلا کر اور مالک ظاہر کر کے تالے کھولے اور ان کے پاس ڈوپلیکٹ چابیاں تھیں او راندر سے تین بڑے جنریٹر مالیتی دو لاکھ روپے 15ہزار نقدی ،500پونڈ ڈینش کراؤن اور قیمتی دستاویزات لوٹ کر فرار ہو گئے تھانہ کھاریاں صدر نے معلوم افرا دکے خلاف مقدمہ درج کر کے تفشیش شروع کر دی اس دیدہ دلیری سے واردات پر تاجر برادری میں تشویش کی لہڑ دوڑ گئی ہے اور وہ اپنے آ پ کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں اور مقامی انتظامیہ سے تحفظ کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں جب کہ شہر کی تاجر تنظیموں نے بھی اس واردات کی شدید مزمت کی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button