پاکستانتازہ ترین

علامہ اقبال نے تصور پاکستان پیش کرکے سوئے ہوئے مسلمانوں کو بیدار کیا :عقیل خان

aqeelلاہور(پریس ریلیز ) وائس آف یوتھ کے چئیرمین ایکشن کمیٹی عقیل خان نے یوم اقبال کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ علامہ اقبال نے تصورپاکستان پیش کرکے سوئے ہوئے مسلمانوں کو جگایا۔ علامہ اقبال اور قائداعظم کی محنت کی وجہ سے پاکستان معرض وجود میں آیا۔ مگر آج جو پاکستان کا حال ہے اگر علامہ اقبال زندہ ہوتے تو خون کے آنسو روتے۔ عقیل خان نے کہا علامہ اقبال عظیم مسلم رہنماء تھے ،انہوں برصغیر کے مسلمانوں کو صیحح انداز میں جینے کا ڈھنگ سیکھایا ۔انہوں نے کہا پاکستان کے حکمرانوں کوچاہیے کہ علامہ اقبال کے تصور کے مطابق پاکستان میں حکمرانی ہو۔آئیے آج یوم اقبال کے دن عہد کریں کہ جس پاکستان کا تصور علامہ اقبال نے پیش کیا ہم ایسا ہی پاکستان بنائیں گے۔کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے ایکشن کمیٹی کے چئیر مین وسیم نذر نے اپنے بیان میں کہا کہ علامہ اقبال اپنے دور کے ولی تھے۔ انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے مسلمانوں میں جذبہ ایمانی پیدا کیا۔یوم اقبال صرف دن منانا ہی نہیں بلکہ علامہ اقبال کے اصولوں کو بھی اپنا یا جائے۔کالمسٹ کونسل آف پاکستان پنجاب کے صدر حافظ جاوید الرحمن قصوری نے اپنے بیان میں کہا کہ علامہ اقبال کی زندگی تمام مسلمانوں کے لیے ایک نمونہ ہے۔ انہوں نے اپنی شاعری اور اعلیٰ صلاحیتوں سے برصغیر کے مسلمانوں کو یکجا یا۔ کالمسٹ ملک ساجداعوان نے بھی علامہ اقبال کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا شاعر مشرق بڑوں کا ہی شاعر نہیں بلکہ بچوں کا بھی شاعر تھا۔ ان کی شاعری کی بدولت وہ آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں۔انکی شاعری کی کتابوں کا بہت سی زبانوں میں ترجمہ ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button