تازہ ترینعلاقائی

للیانی:علامہ اقبالؒ امت مسلمہ کے عظیم فلسفی شاعراورسچے عاشق رسول ؐتھے،ندیم سیٹھی

nadeem sethiمصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) حضرت علامہ محمداقبالؒ امت مسلمہ کے عظیم فلسفی شاعراور سچے عاشق رسول ؐتھے ‘ہم ان کے افکار کی روشنی میں درپیش چیلنجوں سے بطریق احسن عہدہ برآ ہو سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ایم پی اے مسلم لیگ ن محمد یعقوب ندیم سیٹھی نے اپنے ڈیرے پر کارکنان کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ علامہ محمد اقبالؒ برصغیر کے مسلمانوں کے لئے ایک نجات دہندہ دور اندیش لیڈر تھے جنہوں نے تصور پاکستان پیش کر کے ہمیں ہندوؤں اور ڈوگرہ سامراج کے مظالم سے نجات دلائی اور وہ صرف برصغیر یا جنوبی ایشیاء ہی نہیں بلکہ پوری اسلامی امہ کے عظیم فلسفی وشاعر تھے اور وہ عالم اسلام کے عروج اور وحدت کو اجتہاد سے وابستہ کرتے ہیں۔ ارشد رفیق انصاری نے مسلمانوں کے عروج اور دور حاضر میں درپیش مسائل کے حل کیلئے قدیم فقہ کے تنقیدی مطالعہ کی بنیاد پر ایسے نئے حل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا جو جدید تحقیق کے تقاضوں کے ہم آہنگ ہوں اور انہوں نے اپنے ایک مکتوب میں مغرب کی سرمایہ داری اور روسی سوشلزم دونوں کو افراط وتفریط کا نتیجہ قراردیتے ہوئے فرمایا تھا کہ اعتدال کی راہ وہی ہے جو اللہ تعالیٰ کی آخری کتاب قرآن مجید نے بتائی ہے ۔ چوہدری اصغر علی نے کہا کہ حضرت علامہ محمد اقبالؒ کے فہم اسلام کی بنیاد توحیداور اطاعت رسولؐ ہے وہ سچے وپکے عاشق رسولؐ تھے۔ ڈاکٹر اقبالؒ کی شاعری قلب ونظر کی تطہیر کیلئے اکسیر کی حیثیت رکھتی ہے جس نے برصغیر کے مسلمانوں کو خواب غفلت سے بیداری اور آزادی کی تڑپ پیدا کرنے کیلئے فکری راہنمائی کی۔ جزل سیکرٹری مسلم لیگ ن MYOقصور طارق سعید نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ نئی نسل کو فکر اقبالؒ سے روشناس کرنے کیلئے ہر شعبہ زندگی کے نمائندہ افراد اپنا کردار ادا کریں۔ اگر ہم افکار اقبالؒ سے راہنمائی حاصل کریں تو دنیا وآخرت میں سرخرو ہوسکتے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker