پاکستانتازہ ترین

سیالکوٹ:علامہ اقبال کی والدہ حافظہ امام بی بی کی ۹۹ ویں برسی منائی گئی

downloadسیالکوٹ(سعید پاشا)شاعر مشرق ، مفکر پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کی والدہ ماجدہ حافظہ امام بی بی کی ۹۹ ویں برسی کے موقع پر اقبال منزل میں فاتحہ خوانی کی گئی اور انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ تقریب کی صدارت ممتاز دانشور پروفیسراعجاز احمد بٹ نے کی جبکہ اقبال منزل کے انچارج سید ریاض حسین نقوی،فیصل ظہور،حافظ ارشد علی، طاہر اسلامم ، مس سندلین فاروق اور مس تصور عابد کے علاوہ بڑی تعداد میں خواتین و حضرات اور بچے موجود تھے۔ مہم برائے اعتراف خدمات والدین حضرت علامہ محمد اقبال کے کوآرڈی نیٹر عبدالشکور مرزا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حضرت علامہ محمد اقبال کے والدین کو عظیم والدین قرار دیتے ہوئے ملک بھرمیں انکے نام سے تعلیمی ادارے اور دیگر اداروں کو منسوب کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے نیک کام کا آغاز سیالکوٹ سے کرنے اور یونیورسٹی کا درجہ حاصل کرنے والے گورنمنٹ کالج برائے خواتین سیالکوٹ کو امام بی بی ویمن یونیورسٹی جبکہ گورنمنٹ کالج برائے ٹیکنالوجی سیالکوٹ کو حضرت علامہ محمد اقبال کے والد محترم شیخ نور محمد کے نام سے منسوب کرنے کا مطالبہ کیا۔ صدر تقریب پروفیسراعجاز احمد بٹ نے کہا کہ ویسے تو ہم اقبال کی تعلیمات کو بھلاتے جارہے ہیں اس کے ساتھ ہی ہم نے اقبال کے والدین کو بھی وہ عزت و احترام نہیں دیا جو ان کا حق ہے۔نئی نسل کو ایسے عظیم سے متعارف کروانا بہت ہی ضروری ہے۔سید ریاض حسین نقوی نے پاک آرمی کی طرف سے علامہ محمد اقبال کے والدین کی قبروں کی تزین و آرائش کروانے پر گیریثرن کمانڈر سیالکوٹ کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button