پاکستانتازہ ترین

قصور:پریس کلب میں کالمسٹ کونسل کے صدرحافظ جاویدالرحمن اورعلامہ اقبال کی سالگرہ کی تقریب

hafizقصور( بیورورپورٹ) پریس کلب قصور میں گزشتہ روز کالمسٹ کونسل  کے صدر حافظ جاویدالرحمن اور مفکر اسلام شاعر مشرق علامہ اقبال کی سالگرہ کے حوالے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی چیئر مین پریس کلب قصور شوکت نقشببندی کی زیر صدارت منعقد ہونیوالے اس تقریب میں ، حافظ احسان الرحمن ،اطہر سلیم قصوری ،علی احمد صابر ،باؤ ارشد ،چیئر مین پریس کلب شوکت نقشبندی ،محمد اسلم خاں ،میاں آصف شوکت ،اور دیگر نے شرکت کی ۔اس موقع پر کیک کاٹا گیا مقررین نے خطاب کرتے ہوئے افکار اقبال پرروشنی ڈالی فنکاروں نے علامہ اقبال کو منظوم خراج عقیدت پیش کیا اور صحافی حافظ جاوید الرحمن کی صحافتی خدمات کو سراہا گیا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button