پاکستانتازہ ترین

بلدیاتی انتخابات،پنجاب میں کاغذات نامزدگی آج ملیں گے

electionاسلام آباد(بیوروچیف)الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات عدلیہ کی بجائے سول انتظامیہ کی سربراہی میں کرانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،کاغذات نامزدگی آج سے ملنے شروع ہوجائیں گے،الیکشن کمشنر پنجاب محبوب انور کے مطابق بلدیاتی الیکشن عدلیہ کی بجائے سول انتظامیہ کے ذریعے کرانے کا فیصلہ پنجاب حکومت نے کیا ہے۔ ڈی سی اوزڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر ان کے فرائض انجام دیں گے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر اور ٹی ایم او عہدہ کے 576 افسران کو ریٹرننگ افسر اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرز کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے لاہورمیں ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کا کہناتھاکہ کا غذات نامزدگی اتوار سے ملنا شروع ہوجائیں گے، کلْ34ریٹرننگ افسران کا تقرر کردیا گیا ہے،8 یونین کونسل کیلیے ایک ریٹرننگ آفیسر ہوگا۔دوسری جانب بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے، صوبے میں7189نشستوں کیلئے22131امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

یہ بھی پڑھیں  بطور وزیر اعظم نواز شریف کا انتخاب محمود خان اچکزئی کا صائب ہدایت نامہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker