تازہ ترینعلاقائی

رحیمیارخان:پراپرٹی ڈیلرزکو درپیش مسائل کاحل مل کرحل کریں گے،سید زاہد

P-Aرحیم یارخان(بیورو رپورٹ)پراپرٹی ڈیلرز کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرکے ان کے تمام مسائل اس پلیٹ فارم سے حل کریں گے۔ تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کی اپنی اپنی یونینز بنی ہوئی ہیں واحد پراپرٹی ڈیلرز ہیں جن کی یونین نہیں ہے ان خیالات کااظہار سید زاہد حسین نے اپنے دفتر اسلامیہ پراپرٹی بزنس میں آئے ہوئے دیگر پراپرٹی ڈیلرز سے میٹنگ کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ہم ایک اچھے شعبہ سے تعلق رکھتے ہیں پراپرٹی ڈیلرز کیوں نہیں متحد ہوسکتے۔ بہت جلد ضلع بھر کے پراپرٹی ڈیلرز کااجلاس بلاکر تنظیم نو کی جائے گی تاکہ پراپرٹی ڈیلرز کو درپیش مسائل کاحل مل کر ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے تاکہ کسی پراپرٹی ڈیلرز کے ساتھ کوئی زیادتی نہ کرسکے سیدزاہد حسین نے کہا کہ ہم پراپرٹی ڈیلرز کو ایک پلیٹ فارم پرمتحد کرکے ان کے تمام مسائل اسی پلیٹ فارم سے حل کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد ضلع بھر کے پراپرٹی ڈیلرز کااجلاس بلاکرتنظیم نوکی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button