پاکستانتازہ ترین

وزیراعلیٰ کی سرزنش،خلیل طاہروزيرصحت پنجاب نےاستعفی دیدیا

khalil thairلاہور (نمائندہ خصوصی) بھرے اجلاس میں کھنچائی پر پنجاب کے وزير صحت خليل طاہر سندھو برا مان گئے، جس کے بعد انہوں نے اپنا استعفی وزيراعلیٰ شہباز شریف کو بجھوا ديا۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ڈینگی سے متعلق اجلاس میں وزیر صحت اور اقلیتی امور خلیل طاہر سندھ کی سرزنش کی تھی اور انہیں بھرے اجلاس میں ڈینگی پھیلنے کا ذمہ دار ٹہرایا تھا۔ ذرائع کے مطابق خلیل طاہر سندھو اسی پر ناراض ہوکر مستعفیٰ ہوگئے ہیں۔ مستعفیٰ وزیر کہتے ہیں کہ ان کی سرزنش بلاوجہ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button