شارجہ(نمائندہ سپورٹس)پاکستان اورجنوبی افریقاکے درمیان پانچواں ون ڈے آج کھیلا جائے گا۔گرین شرٹس سیریز توہارگئے مگرآخری میچ جیت کرتھوڑی سی عزت بچاسکتے ہیں۔جنوبی افریقاکوسیریز میں 3-1کی برتری حاصل ہے۔ون ڈے سیریز کے آخری میچ سے پہلے بجھی بجھی پاکستانی ٹیم،اور 4-1کی برتری کے لیے پرامید جنوبی افریقی کھلاڑیوں نے شارجہ میں بھرپور پریکٹس کی، پاکستانی کوچ سیشن کے دوران تھوڑا پریشان نظر آئے۔