تازہ ترینعلاقائی

راولپنڈی:ڈینگی ایک مہلک وائرس ہے۔اسفن یار بھنڈاراممبر قومی اسمبلی

downloadراولپنڈی (ڈپٹی بیورو چیف)پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبراقومی اسمبلی اسفن یار بھنڈارا نے کہا ہے کہ ڈینگی ایک مہلک وائرس ہے۔ہم صفائی کے بہتر انتظام اور احتیاطی تدابیر سے کام لے کر اس سے بچ سکتے ہیں۔شہر کے مختلف حصوں سے گندگی کے ڈھیروں اور پانی کے بے مقصد جوہڑوں کا صفایا ضروری ہے۔اس مقصد کے لئے حکومتی سطح پر زبردست انتظامات کئے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈینگی مکاؤ مہم کے سلسلے میں دیگر ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کے ساتھ راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران لوگوں سے گفتگو میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی جیسے موذی وائرس سے بچاؤ کے لئے ہر ذمہ دار شہری کا فرض ہے کہ اپنے گردونواح کے علاقوں کو صاف ستھرا رکھنے میں اپنا کردارادا کرے۔ جا بجا کھڑے پانی اور گندگی کے ڈھیروں کی وجہ سے اس میں اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام ذاتی طور پر صفائی کا انتظام بہتر کریں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔حکومت نے اس موذی وائرس سے بچاؤ کے لئے عوام میں شعور کی بیداری کے لئے مہم چلا رکھی ہے۔عوام اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔حکومت اس سلسلے میں بہترین ذرائع کو مصرف میں لارہی ہے۔اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور عوام کو ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے معلومات فراہم کیں۔دورے میں ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چودھری،محترمہ طاہرہ اورنگزیب،محترمہ سیما جیلانی اورمحترمہ صوبیہ ستی بھی ہمراہ تھیں۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:واپڈا کا کرپٹ عملہ شہریوں کے لئے وبال جان بن گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker